خیبر پختونخوا کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں تبدیل کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے میٹنگ کے بعد میٹنگ بلا رہا ہے۔الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کرنے اور ہائیکورٹ کی تعمیل کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بھی آئین کے منافی فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کے مجرم ہیں۔ الیکشن کمیشن جعلی حکومت کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں تبدیل کر دیا ہے، ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لیے خوفناک ہیں، فارم 47 حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والی حکومت چند سانسیں لینے کے لیے ریاستی اداروں کی ساکھ کو دا پر لگا رہی ہے۔
پاکستان
چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا ،بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 58 Views
- 3 ہفتے ago