چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 8 افراد کو قتل کر دیا جب کہ 17 زخمی ہوگئے۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو سے حملہ چینی مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل اسکول میں پیش آیا جہاں 21 سالہ شخص کے چاقو سے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں فیل میں ڈپلومہ مکمل نہ کرنے پر مایوسی کا شکار تھا۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر وہ اپنے انٹرن شپ معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔حکام کی جانب سے مقتولین اور زخمیوں کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
دنیا
چینی اسکول میں چھری کے حملے میں 8 افراد ہلاک
- by Daily Pakistan
- نومبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 229 Views
- 4 ہفتے ago