اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو توانائی اور سوتی دھاگے کی قلت، چینی کمپنی کیمیائی فائبر خام مال فراہم کریگی۔ننگبو رنہی ہائی ٹیک مٹیریلز کمپنی لمیٹڈ کے اوورسیز سیلز منیجر شنگ پھنگ نے گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس وقت دو بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے جن میں توانائی اور سوتی دھاگے کی قلت شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ مقامی پرنٹنگ اور رنگائی فیکٹریوں کے کپڑوں کے زمرے آہستہ آہستہ پولیسٹر کے ایک بڑے تناسب میں منتقل ہو رہے ہیں۔ چینی کیمیکل فائبر سپلائرز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منفرد ٹیکسٹائل زمروں کے لیے سب سے مناسب کیمیائی فائبر خام مال فراہم کرسکتے ہیں۔شنگ نے بتایا کپڑے کی کئی بڑی اقسام زیادہ مقدار میں کپاس استعمال کرتی ہیں، لیکن منافع کا مارجن کم ہے، جس نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مسابقت کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔
معیشت و تجارت
چینی کمپنی پاکستان کو ٹیکسٹائل صنعت کیلیے خام مال دیگی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 580 Views
- 1 سال ago