ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوگئی۔عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ انہیں جیل میں قید عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کوایک بار پھراسی حالت میں چھوڑآئی ہوں۔فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا کہ دونوں بہنوں کوایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔’جیل کے کمرے کی چابی کھو گئی‘، ڈاکٹر فوزیہ کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات نہ ہو سکی خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلئے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا تھا کہ عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد بہن سے ملنے امریکا آئی ہوں لیکن جیل حکام کہتے ہیں کہ ملاقات کے کمرے کی چابی کھو گئی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں، تاہم جیل حکام کی جانب سے بہانا بنایا جا رہا ہے اور اس سے بھونڈا بہانا نہیں ہو سکتا کہ ہائی سکیورٹی جیل کے سیل کی چابی کھو جائے۔
پاکستان
ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کروا دی گئی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1794 Views
- 1 سال ago