جرائم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی محمد نوید کا تھانہ چھدرو کا وزٹ

ڈی پی او میانوالی کا تھانہ چھدرو کا وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی محمد نوید نے تھانہ چھدرو کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ہیومن ریسورس، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ، حوالات کا معائنہ کیا اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پولیس کی کارکردگی اور زیر تفتیش سنگین مقدمات کے متعلق دریافت کیا اور مجرمان اشتہاریوں و سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے اور نامکمل چالان کو جلد مکمل کرکے داخل عدالت کرانے کی ہدایات دیں۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ علاقے میں گشت کے نظام کو مؤثر بنائیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، منشیات فروش، رسہ گیروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائیں۔
ترجم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے