امریکا کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کی خواہش کا اظہار کردیا۔اپنے بیان میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد سے 70 عالمی رہنماوں سے بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک روسی صدر سے بات نہیں کی لیکن ان سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔دوسری جانب روسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔صدر پیوٹن نے کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے، بال امریکا کے کورٹ میں ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے بات کی خواہش کا اظہار
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 184 Views
- 4 ہفتے ago