علاقائی

ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیرکا ماڈل بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کا اے ڈی سی جی رائے ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان اور سی او میو نسپل کمیٹی خالد خان کے ہمرا ہ ماڈل با زار، نہر کے ساتھ لگے ریڑھی با زار اور لاری اڈا کے کھو کھہ جات کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے حکو مت پنجاب کی طرف سے 25کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو نے والے جدید ماڈل با زار کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر ماڈل با زار میانوالی راؤمظفر نے بتا یا کہ ماڈل با زار میں تما م دوکا نیں بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کی گئیں اور ماڈل بازار میں بجلی، سیکورٹی پارکنگ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار کے سامنے اور روڈز پر مین جگہ پر کسی قسم کی ریڑھی نہیں ہو نی چاہیے۔ریڑھی صرف اور صرف ریڑھی بازار میں لگوائیں۔ریڑھی بازار کے علا وہ کہیں بھی ریڑھی نظر نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے سی او میونسپل کمیٹی کو خصوصی ہدایت کی کہ آج سارا دن اعلا نات کروائیں تا کہ ریڑھیوں والے اپناسامان بحفاظت اٹھاکر کہیں اور شفٹ ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڑھی نہ ہٹانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کریں کسی قسم سے رعائت نہ برتیں انہوں نے کہا کہ متبادل جگہ کیلئے بھی سائیٹ کا معائنہ کریں تا کہ اگر جگہ موجود ہو تو انہیں وہاں ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازار میں بھی صفائی ستھرائی کے نظام کو مزیر بہتر بنا نے کی ہدایت کی اور انہیں اچھی کوالٹی کی سبزی و فروٹ فروخت کر نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ماڈل بازار راؤ مظفر نے بتا یا کہ ماڈل بازار کے دونوں اطراف ریڑھیوں کی بھر مار کی وجہ سے ماڈل بازار کے دوکا نداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔کیو نکہ خریدار کیلئے ماڈل بازار میں آنے کیلئے مکمل دشواری ہے لہذا مین روڈ اور کینال کے دنوں اطراف ریڑھیوں کو فوری ہٹوانا ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی جی رائے ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان اور سی او میو نسپل کمیٹی کویہ خصوصی ٹاسک دیتے ہو ئے کہا کہ ماڈل بازار میں صارفین کیلئے ہر قسم کی سہولت موجود ہے لہذا ریڑھی والوں کو سامنے سے ہٹا کر گرینری لگوائیں اور خصوصی قسم کے پودے نہر کے ساتھ ساتھ ماڈل بازار کی انتظامیہ سے لگوائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے