کالم

کائنات کا حسن اس کی ترتیب سے ہے

riaz-chuadary

دنیا میں کسی سے بھی اگریہ سوال پوچھا جائے کہ دنیا کاسب سے بڑا حسن کیا ہے تو جواب ہوگا ”حسنِ ترتیب“۔رب کائنات کی پیدا کردہ تمام اشیاءمیں آپ کو ایک چیز جو نمایاں اور خوبصورت نظرآئے گی وہ ”ترتیب“ ہے۔کبھی ریگستان میں جاکر دیکھیں تووہاں پڑی ریت بھی ایک مخصوص رِدھم اور ترتیب کے ساتھ ہوتی ہے۔آپ سمندر کی لہروں کو دیکھیں تو وہ بھی اپنے انداز میں خوبصورت جلوے دکھاتی ہیں۔اللہ نے جتنی بھی خوبصورت چیزیں پیدا کی ہیں دراصل ان میں ترتیب ہے اور اسی ترتیب کا نام حسن ہے۔قلم کاروان،اسلام آبادکی ادبی نشست منعقدہ 6ستمبر2022ءمیں جناب انعام الحق نے اپنے مقالے ”کائنات:حسن ترتیب“میں کائنات کے شواہدکوایک ترتیب سے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کل کائنات ایک طے شدہ اورپابندی و باقاعدگی سے چلائی جارہی ہے۔ کائنات کے تمام وقوعے اپنے اپنے وقت پراوراپنی اپنی حدودکارکے اندررہ کر واقع ہوتے ہیں اورپوری کائنات میں کوئی بگاڑدیکھنے میں نہیں آتا۔ کائنات کے بارے میں مذہب اورسائنس کے موقف میں یہی فرق ہے کہ سائنس کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور لوگ اس پر یقین بھی کرتے ہیں جب کہ مذہب کے بیان کردہ حقائق اٹل اورناقابل تبدیل و ناقابل تردیدہوتے ہیں۔ سائنس بھی بلآخراسی مقام تک پہنچی جہاں صدیوں پہلے مذہب نے انسان کو پہنچا دیا تھا ۔ سائنس میں مادہ سے بحث کی جاتی ہے اورانسانی رویوں کو پس پشت ڈال دیاجاتاہے جب کہ وحی نے اعلی انسانی و اسلامی اقدارپیش کیے اور انسانی معاشروں کو پیارومحبت اور جزب باہم سے آشکارکیا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں انسان کوجگہ جگہ اپنی قدر ت کی نشانیوں کے ذریعے اپنے آپ کوپہچاننے کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے بدن پر غور کرنے کی دعوت ہے تو کہیں اپنے ماحول پر۔کہیں آسمانوں پر غورکرنے کو کہا جارہا ہے توکہیں پانی اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر مادے سے ہٹا کرمادے کے خالق کی جانب لگائی جائے۔ارشاد باری تعالیٰ` ہے: جس نے تہ بہ تہ سات آسمان بنائے- تم رحمان کی تخلیق میں کوئی بے ربطگی نہیں پاو¿ گے- پھر پلٹ کے دیکھو ، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟ بار بار نگاہ دوڑاو¿- تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی۔خالقِ کائنات نے اِس دنیا کو جس خو بصورتی ترتیب، تنوع اور رعنائی سے تخلیق کیا ہے اگر غور کریں تو دل و دماغ وجد میں آکر عظیم اکلوتے خالقِ کائنات کی خالقیت کی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا پو ری کائنات اور زمین پر خدا کے مظاہر نظارے اس ترتیب اور سحر انگیز خو بصورتی سے پھیلے ہو ئے ہیں کہ جتنا غور کر تے جا ئیں خدا کی عظمت اور عشق میں غرق ہو تے چلے جا تے ہیں۔ آپ جدھر بھی دیکھیں اس ذات کے جلوے نظر آتے ہیں صحراں کی پراسراریت سکو ت اور سناٹا دریاں سمندروں کی طلاطم خیز مو جیں خا موشی اور خدا کی مو جو دگی کاگہرا احساس جھومتے ہو ئے با غات لہلہاتے ہو ئے کھیت ہر یا لی کی جاذبیت چھٹکی ہو ئی چاندنی اور خنکی پھیلی ہو ئی روشنی اور چاند کی دودھیا روشنی کا ئنات کے چپے چپے کو زندگی دیتی ہو ئی۔غرض کا ئنات کا چپہ چپہ خالق کا ئنات کی کاریگری کا مظہر ہے آپ غور کریں تو جیسے جیسے غور کرتے جا ئیں گے اس خالق کی کا ریگری کے قائل اور عاشق ہو تے جا ئیں گے کائنات کی خوبصورتی میں تنوع اور ترتیب آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی اور پھر خدا کی قدرت کا شاہکار حضرت انسان آ پ تا ریخ انسانی کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ہر دور میں اللہ تعالی نے بہت با کمال انسان پیدا کئے جب بندہ ان عظیم با صلاحیت انسانوں کو مطالعہ کر تا ہے تو خوشگوار حیرت گھیر لیتی ہے۔ ایسے ایسے حیرت انگیز اور با کمال انسان جو لاکھوں انسانوں پر بھاری تھے لاکھوں انسانوں کی عقل و دانش ایسے انسانوں سے عقل کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ایسے عظیم انسانوں کی چوکھٹ پر ہزاروں انسان اپنے ما تھے رگڑتے نظر آتے ہیں اور پھر جب اِن عظیم انسانوں کا انجام بندہ دیکھتا ہے تو عقل حیرت کے سمندر میں غرق ہو جا تی ہے۔ دور جدید کے سائنسدان اور طبیعات دان نے اعتراف کیا ہے کہ ” ایک چیز جو ہمیں چونکاتی ہے وہ یہ کہ جب ہم کائنات کو دیکھتے ہیں تو وہ درجہ بدرجہ مربوط اور حسن ترتیب لیے ہوئے نظر آتی ہے۔ ہماری کائنات ایک لائبریری کی طرح بہت سے تنظیمی مدارج رکھتی ہے۔ بنیادی ذرات ،گو کہ تعداد میں کم ہیں، الفاظ کی بنیادی ہئیت کی طرح سے ہیں جیسے شوشے وغیرہ۔ایٹم جیسے حروف ہوتے ہیں جو کہ ہر کیس میں درجنوں ہیں۔ ایٹم بے شمار مالیکیولوں کی شکل میں منظم ہیںجیسے حروف مل کے کسی لفظ کی ہجّے بناتے ہیں اور جیسے حروف کی ترتیب کسی صفحہ پر لفظ کے معنی سے مربوط ہوتی ہے، اسی طرح ایٹموں کی ترتیب سہ سمتی مکا ں میں مالیکیول کی خصوصیات کےلئے بہت اہم ہے۔ پھر مالیکیول بے شمار مختلف طریقوں سے منظم ہیں جیسے ٹھوس، مائع اور گیس ، بالکل اس طرح جیسے کئی قسم کے متن ہوں! ان کی ترتیب بڑی پیچیدگیوں کےساتھ مربوط ہے جن پہ مالیکیولوں کی متنوع اور متعدد طبعی اور کیمیاوی خصوصیات کا دارومدار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri