بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

سلمان اکرم راجہ کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدیداران کا اعلان

Wednesday, 16 July, 2025

سلمان اکرم راجہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے بتایا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس وائس چیئرمین ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر سیکریٹری جنرل، صاحبزادہ حامد رضا سیکریٹری اطلاعات، اخونزادہ حسین یوسف زئی ترجمان ہوں گے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اختر مینگل تحریک کے مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ تحریکِ تحفظ آئین پاکستان میں کئی جماعتوں کے اہم رہنما شامل ہیں، یہ تحریک آئین کی بالادستی، عدلیہ و جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *