پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں غیرت کے نام پر 4 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کبیروالا کے علاقے اوکانوالہ میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 4 خواتین کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور 3 بہنوں کو قتل کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔جاں بحق ہونے والی 4 خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
جرائم
کبیر والا ، غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل
- by Daily Pakistan
- جون 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 354 Views
- 9 مہینے ago