اسلام امن و آتشی کا مذہب اور خواتین کے حقوق کےتحفظ کا ضامن ہے- مگر وطن عزیز پاکستان میں خواتین کی بے حرمتی اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں جس تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے , یہ حکومت ,تعلیمی ماہرین , پالیسی سازوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے .ان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کراچی میں چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور پرتشدد قتل کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں کیا -انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ سوتے بند کئے جائیں جو ایسے اخلاقی سانحات کاسبب بن رہے ہیں۔مخلوط تعلیمی نظام , تربیت اور اخلاقیات سے عاری تعلیم ,مذہب سے دوری ,نفس پرستی اور میڈیا کی اخلاق سوز نشریات سمیت دیگر کئ عوامل اخلاقی زوال کاسبب بن رہے ہیں جس پر ارباب اختیار کی کوئ توجہ ہے نہ روک تھام کا کوئ مثبت لائحہ عمل-نتیجہ یہ ہے کہ معاشرے کی ہر اکائی اپنے دائرے میں کمزور پڑ رہی ہے ۔
انہوں نے توجہ دلائ کہ ان بڑھتے ہوئے تکلیف دہ سانحات کی روک تھام کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیں- نوجوانوں کو نظام معاشرت کے بارے شرعی احکامات سے آگاہی , اخلاقی تربیت کا موثر نظام , مخلوط تعلیمی نظام کا خاتمہ اور حقیقی مجرموں کو فوری سزائیں وقت کی اہم ضرورت ہے-#
علاقائی
کراچی میں چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے-دردانہ صدیقی
- by Daily Pakistan
- نومبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 694 Views
- 3 سال ago
