کراچی کو کالے بادلوں نے گھیر لیا، آسمان دیکھو تو دل جھوم جائے۔
تفصیلات کے مطابق گھنے بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا، گلشن معمار، نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر وغیرہ میں آج اور کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے اس نئے اسپیل سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں 15 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پاکستان
خاص خبریں
موسم
کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1114 Views
- 2 سال ago