پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارتی لوک سبھا میں ریاست جموں کشمیر کی وحدت ، شناخت اور عوامی حقوق پر شب خون مارے جانے کے مرکزی کردار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ ریاست کے عوام کو لسانیت ، قومیت اور علاقائیت کے نام پر گمراہ کرکے مسلم دشمن بھارتیہ جنتا پارٹی کو کشمیر پر مسلّط کرنے کی سازش کیلئے 4 اکتوبر کو راجوری اور 5 اکتوبر کو بارہمولہ کہ دورے پر آ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک منظم سازش کے تحت کشمیری عوام کو تقسیم کرکے خود کو ریاست میں مضبوط بنانے کیلئے سازشیں رچ رہی ہے۔ جموں کشمیر کے عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کے کس طرح بھارتی حکمرانوں بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی کے سفاک لیڈروں نے ریاست پر شب خون مارا کشمیری عوام سے انکی ریاست ، شناخت ، اسلامی تشخص ، سیاسی مذہبی حقوق تک نہ صرف چھین لیئے بلکہ دس لاکھ سے زائد افواج کے ذریعے محاصرہ کرکے عوامی نقل و حرکت پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیں ہیں ۔ پوری ریاست میں آزادئ اظہارِ رائے پر مکمل پابندیاں عائد ہیں۔ غزالی نے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امیت شاہ، اجیت دووال اور راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کر کہ سامراجی ہتھکنڈوں کے ذریعے تمام حقوق چھین لیئے ہیں۔ انہوں نے جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکمرانوں کی سازشوں کو سمجھیں ریاست کے بدترین دشمن امیت شاہ کے مجوزہ دورے کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنی قومی بھائی چارے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بھارتی قبضے سے ریاست جموں کشمیر کی آزادی ، حق خودارادیت اور نسل نو کے روشن ، محفوظ اور تابناک مستقبل کیلئے دی گئی عظیم المرتبت قربانیوں کی حفاظت کرنا ریاست کے ہر شہری پر فرض ہے۔
خاص خبریں
دنیا
کشمیری امیت شاہ کے مجوزہ دورے کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنی قومی بھائی چارے کو برقرار رکھیں
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 513 Views
- 3 سال ago