انسداد ڈینگی کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن جنگی بنیادوں پر متحرک ہو گئے ہیں کمشنر راولپنڈی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ انھوں نے ڈینگی کاؤنٹر اور ڈینگی وارڈز میں سہولیات کا جائزہ لیا ایم ایس نے انتظامات کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بریفنگ دی مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کو ڈینگی وارڈز میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں سرویلینس اور فوکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں ڈینگی مرض کے علاج کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں
صحت
کمشنر راولپنڈی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 750 Views
- 2 سال ago