بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے آپ سے خوش نہیں تھیں، اس وقت انہیں کافی ذہنی و جسمانی دباؤ تھا۔ فلم راک سٹار سے شہرت پانے والی نرگس نے فلم میں تیرا ہیرو، مدراس کیفے اور ہاؤس فل تھری جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا تاہم فلم نگری سے اپنی غیر حاضری سے متعلق نرگس کا کہنا تھا کہ ’میری طبیعت خراب ہوگئی تھی، میں بہت زیادہ ذہنی و جسمانی دباؤ میں چلی گئی تھی۔ان کا مزید کہنا ترھا کہ زہنی دباؤ کی وجہ سے فلم میں کام کرنا ان کیلئے نا ممکن ہو گیا تھا ۔جس کے باعث ان کروڑوں مداح ان کو سکرین پر نہیں دیکھ پا رہے تھے۔
انٹرٹینمنٹ
دنیا
کیا نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے؟
- by Daily Pakistan
- ستمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 948 Views
- 2 سال ago