امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار لاس اینجلس اور ونچورا کاونٹیز میں آگ بجھانے کی کوششوں میں ہیں جبکہ جنوبی کیلیفورنیا مین اب شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاس اینجلیس میں پہلے ہی شہری اذیت سے دوچار ہیں، آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاونٹی میں گھروں کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔آگ لگنے کے پہلے دو ہفتوں ہی میں کاونٹی کے تیس شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ دس فیصد بڑھنے کے بجائے دو گنا بڑھ چکا ہے جو کہ غیرقانونی ہے۔
دنیا
کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 26, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 125 Views
- 3 ہفتے ago