انٹرٹینمنٹ

گیوین اسٹیفنی کا اپنا کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان

گیوین اسٹیفنی کا اپنا کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے اپنے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ گیوین اسٹیفنی کو 17 اگست کو امریکا کی ریاست نیو جرسی میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم منسوخی کی وجہ سے انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیوین اسٹیفنی چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی اور اگلے لائحہ کے بارے میں بھی بتایا۔امریکی گلوکارہ نے پیغام میں لکھا ہے کہ چوٹ کے نتیجے میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں 17 اگست کو اٹلانٹک سٹی کے ایٹس ایرینا میں پرفارم نہیں کر سکوں گی۔گیوین اسٹیفنی نے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ میری ٹیم کنسرٹ کو دوبارہ شیڈول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لوگوں کو ای میل کے ذریعے نئی تاریخوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے