بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

ہماری کئی بار درخواست کے باوجود پی ٹی آئی اجلاس میں نہیں آئی : عظمی بخاری

Tuesday, 25 March, 2025

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہماری کئی بار درخواست کے باوجود پی ٹی آئی اجلاس میں نہیں آئی،،بلاول بھٹو اجلاس پی ٹی آئی کو کان سیپکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں۔گفتگو میں عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ ملک کو پانی کی کمی کا سامنا ہے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہے، سندھ کا پانی پنجاب کبھی کھا سکتا ہے نہ پی سکتا ہے۔
انہوں نے کہا مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں،انہوں نے 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا، پنجاب میں جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، پنجاب حکومت نیفنڈ دیا ہے،عوام کو مفت دوائیں دینی پڑیں گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا ہمیں انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے، غربت ،بیروزگاری اور تعلیم پر بہت سار ا کام کرنے کی ضرورت ہے،کرسچن کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم پر فوکس بھی بہت ضروری ہے، وزیراعلی مریم نواز نے منیارٹی کارڈ بھی لانچ کیا ،130سال میں پہلی بار کوئی حکمران مریم آباد گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *