وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائے۔قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پارلیمان کو اپنے اختیار کو سمجھنا ہو گا، ہمیں کہا جارہا ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات طے کرلیں۔انہوں نے کہا کہ آج صبح سے ہم سے پوچھا جارہا تھا کہ لکھ کر دیں کہ بائیکاٹ نہیں کیا، تو آپ بھی لکھ کر دیں کہ فیصلہ فل کورٹ کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم طے کرے کہ ملک کے فیصلے عمران خان کرے گا یا آئین کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک لاڈلے کو تو عدالت کے اندر نہیں لاسکتے، ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائے۔مولانا اسعد محمود نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ تھا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرو، وہ عدالت کے احاطے تک آتا ہے اور ضمانت لے کر چلا جاتا ہے، ہم نے تو ایسے فیصلے کبھی نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور جسٹس صاحبان کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔
پاکستان
ہمیں مجرموں کے ساتھ بیٹھنے کی تلقین نہ کی جائے، اسعد محمود
- by Daily Pakistan
- اپریل 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 628 Views
- 2 سال ago