اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاون کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پولیس اور رینجرز کے بھرپور کریک ڈاون کے بعد نامعلوم مقام سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے مگر اس ریاست نے ہم پر ظلم شروع کر رکھا ہے، ہم پر شیلنگ اور گولیاں برسائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے کہی جانے والے نہیں اور بانی چیئرمین کے پیغام کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ ان کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے، بانی چیئرمین اگر کہے گولی کا جواب گولی تو ایسا ہی کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ادھر ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور بیٹھے رہیں گے۔
خاص خبریں
ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے ، گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 2 ہفتے ago