افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں رحمن اللہ گرباز اور محمد نبی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔رحمن اللہ گرباز اور محمد نبی نے ٹورانٹو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مختلف ٹیموں میں کھیل رہے ہیں۔ محمد نبی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں۔دوسری جانب رحمن اللہ گرباز کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے، میں پی ایس ایل میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے۔
کھیل
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے ، افغان کرکٹرز
- by Daily Pakistan
- جولائی 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 423 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
