یمن کی سرکاری فوج نے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس حوالے مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جافا اور ایشکلون پر کامیاب ڈرون حملے کیے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون حملے عراق کی اسلامک ریزسسٹنس کے تعاون سے کیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع کر دیے ہیں، جن میں مشرقِ وسطی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام کو جزوی طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے، ان اقدامات کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہے۔
دنیا
یمنی فوج کا اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 16 Views
- 5 گھنٹے ago