پاکستان

آئندہ عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری پر ہی ہوں گے،احسن اقبال

سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن سہولت ملے گی، احسن اقبال

اسلام آباد:وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو طاقت کے مراکز عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے بھرپور سپورٹ کیا مگر اپنی نااہلی کے سبب وہ حکومت نہیں چلا سکے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوجاتی ہے مگر عمران خان حکومت کو اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے بھرپور سپورٹ ملی،اس وقت عمران خان کا بیانیہ بری طرح ہٹ ہوچکا ہے۔انہوں نے پہلے امریکی دباؤ کا بیانیہ بنایا اور پھر مکر گئے پھر وہ فوج پر حملہ آور ہوئے اس کے بعد یوٹرین لے لیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پنجاب میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے آج کوئی افسر پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں لگنا چاہتا۔پی ٹی آئی کی مقبولیت آزاد کشمیر کے انتخابات نے کھول کررکھ دی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو مسترد کرنے کے لئے بھارت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں،ملک کے مفادات سے نہ کھیلا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri