پاکستان

آئینی بینچز اگلے ہفتے سے کام شروع کرینگے ، وزیر قانون اعظم تارڑ

آئینی بینچز اگلے ہفتے سے کام شروع کرینگے ، وزیر قانون اعظم تارڑ

وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، آئینی بنچ آئندہ ہفتے سے کام روع کر دیں گے۔پہلے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے، اس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلائیں گے، پھر آئینی بنچ تشکیل دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کونسلوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر قانون سے جہلم بار ایسوسی ایشن، خوشاب، سوہاوہ، چونیاں اور نور پور تھل بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی احاطے میں بنک آف پنجاب کی شاخیں اور کانٹرز پنجاب حکومت اور پنجاب بار کونسل کے ساتھ کورٹ فیس اور سٹیمپس کے معاملات پر بات چیت کے بعد کھولے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے