پاکستان معیشت و تجارت

آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جارہا ہے،شوکت ترین

آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جارہا ہے،شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہنا ہے کہ آئی ایم ا یف بتا رہا ہے کہ پاکستان مالیاتی خسارے میں جارہا ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی کے ترجمان مزمل ا سلم کے ہمراہ پریس کانفنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کومہنگائی کی کوئی فکر نہیں ہے،اسحق ڈار ہر ہفتے صوبوں سے رابطے کریں۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ غریب پیاز روٹی کھاتا ہے لیکن آج پیاز بھی 230روپے کلو ہے،دالیں ا ور پیاز پورٹ پر پڑ ہیں جاری کرائیں۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر4.2ارب ڈالررہ گئے ہیں،تاجر اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کے با ہر احتجاج کرنے پرمجبور ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے سوال کیا کہ قرض لیکر خسارہ کتنی دیر تک پورا کیا جاسکتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے