وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قرض کی ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی ہے۔نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرضوں کے ری شیڈولنگ پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کے قرض پر حکومت پاکستان کو ایک سال کے لیے سود ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگی کا بوجھ ایک سال سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔پی آئی اے کی نجکاری کے بعد قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ ایک سال میں بنایا جائے گا، نجکاری کے بعد روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے ڈیویڈنڈ سے قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد کمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگی چارجز کے خاتمے سے نجکاری کا عمل تیز ہو جائے گا۔
خاص خبریں
آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 620 Views
- 12 مہینے ago