انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع ہے۔ منظوری کے بعد پاکستان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت تیسری اور آخری قسط وصول کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت 1.9 بلین ڈالر مل چکے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نئے قرضہ پروگرام کے لیے اقتصادی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔
پاکستان
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے1.1 ارب ڈالر قسط کی آج منظوری متوقع
- by Daily Pakistan
- اپریل 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 454 Views
- 8 مہینے ago