پاکستان معیشت و تجارت

آئی ایم ایف کی شرائط ، سرکاری ملازمین کو بھارتی طر ز پر رضا کارانہ پنشن دینے کی تجویز

آئی ایم ایف کی شرائط ، سرکاری ملازمین کو بھارتی طر ز پر رضا کارانہ پنشن دینے کی تجویز

آئی ایم ایف کی شرائط ، سرکاری ملازمین کو بھارتی طر ز پر رضا کارانہ پنشن دینے کی تجویز ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اگلے قرضہ پروگرام کے لیے شرائط پر کام کیا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں بھارتی ماڈل پر سرکاری ملازمین کو رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن سکیم متعارف کرانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، تمام نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن سکیم کے تحت ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پرانے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو پنشن بجٹ سے دی جائے گی جب کہ نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی رضاکارانہ پنشن سکیم تیار کر لی گئی ہے۔نئی پنشن سکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے، وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کو اپنی رضامندی سے نئی سکیم میں منتقل کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri