چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آج اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیں تو آخرت کی سزا سے بچ جائیں گے۔سپریم کورٹ میں وراثتی جائیداد کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بیوہ شمیم اختر کو وراثتی جائیداد فوری منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی اور بوگس قانونی چارہ جوئی پر فریقین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور حکم دیا کہ فریقین کو 3 ماہ میں 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا جرمانہ ادا نہ کیا تو محکمہ ریونیو جائیداد سے ریکوری کرے گا، وراثت کا سادہ سا کیس پیچیدہ ہوگیا، خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بوگس اور جعلی شہادتیں دینے پر فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے، 26 سال سے قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فریقین بیوہ کا حق مار کر مزید گناہ نہ کریں، جو جائیدادیں دبانا چاہتے ہیں، وکلا ایسے جھوٹے مقدمات نہ لیں، بار میں وکلا کی شکایت کی تو سینئرز کو دبائیں گے۔
خاص خبریں
آج گناہوں کا اعتراف کرینگے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے، چیف جسٹس
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 167 Views
- 3 مہینے ago