خاص خبریں

آرمی چیف اور اہلخانہ کیخلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگینڈا ناقابل برداشت ہے ، وزیراعظم

آرمی چیف اور اہلخانہ کیخلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگینڈا ناقابل برداشت ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اسرائیل 40 ہزار فلسیطنیوں کو شہید کرچکا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کا اسرائیل پر کوئی اثر نہیں ہوتا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کیے گئے، جرمنی میں حملہ ہوا اور لندن میں بھی ایسے واقعات ہیں، یہ انتہائی افسوسناک واقعات ہیں، اپنے سفارت خانوں کی حفاظت کو یقنی بنانا ہمارا فرض ہے، وزیرخارجہ نے اس پر فوری ایکشن لیا ہے، متعلقہ ممالک کے سفیروں کو بلاکر انہیں ڈی مارش کرنا چاہیے اور زور دینا چاہیے کہ ہمارے سفارت خانوں کی ذمہ داری ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے