بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 10.2°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

کرکٹر بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

Wednesday, 24 July, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر اور انگلینڈ کے ہیری بروک کا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، تینوں بیٹرز پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا، جس میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل رانڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *