چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور بھر پور احتجاج ریکارڈ کر وایا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈڈ میزائل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دفاعی ادارے اور آرمی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات تراشی اور افسران کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے گریز کریں، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن محب وطن قوتیں اور سیاسی طاقتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا ملک اور عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں اس مشکل وقت میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، حب الوطنی اورغداری کے سرٹیفکیٹ دینا عمران خان کی پہچان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو ان کے ان عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔
پاکستان
آرمی کیخلاف عمران خان کے بیان پر بلاول بھٹو کا رد عمل سامنے آگیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1062 Views
- 2 سال ago