پاکستان

آصفہ بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

آصفہ بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لیے گورنر ہاوس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے