محترم حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آلو، پیاز ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔آزاد کشمیر بزور شمشیر آزاد ہواتھا اورمقبوضہ کشمیر بھی بزور شمشیر آزاد ہوگا۔مزاحمت ہی سرخروئی کا راستہ ہے مزاحمت ہوگی تو عزت ہو گی۔اقوام متحدہ کشمیریوں کومسلح جدوجہد کا حق دیتاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم ہورہاہے اور ظلم پر آواز بھی دبائی جارہی ہے کشمیریوں نے لازول قربانیاں دی ہیں ایک لاکھ شہید اور ہزاروں قید ہیں میڈیا کو پابند کرکے رکھا گیا ہے سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی بھارت میں ہورہی ہے۔ مغرب کے ریاستوں کا مائیڈ سیٹ مسلمانوں کے خلاف ہے یہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے نہیں دیتے ہیں جبکہ اگر غیر مسلموں کا مسئلہ ہوتو فورا حل کردیتا ہے۔ بھارت کو روکنے کے لیے عالمی برادری تیار نہیں ہے۔ سفارتی محاذ اور جدوجہد کی مدد کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جہاد اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جاتا ہے مسلح جدوجہد کرنا کشمیریوں کا حق ہے۔ آزاد کشمیر بھی بزور شمشیر آزاد ہواہے اور باقی کشمیر بھی بزور شمشیر آزاد ہوگا۔ سیاسی و عسکری جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت کہہ کر جان نہیں چھڑائی جاسکتی ، کشمیریوں کو عسکری مزاحمت کا حق اقوام متحدہ دیتا ہے۔ کشمیر پر اے پی سی حکومت کو بلانا چاہیے تھی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل نہیں ہونا ہے۔ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر لابنگ کی جائے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو اسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے افغانستان کے ساتھ بھی معاملات ٹھیک ہونے چاہیے۔ ہم بھی اس کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک افغان باڈر ہر صورت میں پرامن ہونا چاہیے۔ بلوچوں کے مسائل بھی حل کئے جائیں۔ ہمارا اصل مسئلہ کشمیر ہے۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے کہاکہ دس لاکھ سے زائد فوج نے ریاستی دہشتگرد فورس کا روپ دھار رکھا ہے چار لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہمیشہ کے لئے اپنا حصہ بنانے پر عمل شروع کررکھا ہے۔ بھارت کے خلاف دنیا کو موڑنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کو انسانی جیل بنادیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کشمیر کاز کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا بہت ضروری ہے۔ کشمیر پالیسی بنانے کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ سابق سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے جماعت اسلامی میں ایک نئی کرنٹ ڈال دی ہے۔ دو ایشو کی پالیسی قائداعظم نے دی تھی ایک کشمیر اور دوسرا فلسطین کی پالیسی ہے۔یہ پالیسی کوئی تبدیل نہیں کرسکا ہے لوگوں نے اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت خطے میں اکیلاہوگیا۔ بھارت کے بارے میں ہمیں واضح ہونے چاہیے اسرائیل اور بھارت دونوں ایک ہیں بھارت بھی اکھنڈ بھارت کے عزائم رکھتاہے۔ ہم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر و پیپلزپارٹی کے رہنما سردار یعقوب خان نے کہاکہ ہمیں آپ پر بھروسہ ہے ہمیں اسی طرف جانا پڑے گا جس پر ہمارے آبا و¿اجداد چلے تھے۔ کشمیری پرامن لوگ ہیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق رحمانی نے کہاکہ آج مودی کہتا ہے کہ میں نے کشمیر کا مسئلہ حل کردیا ہے آپ جو کرسکتے ہوکرلو ۔ جب تک مقبوضہ کشمیر میں قید اسیروں کو رہائی نہیں ملتی ہماری کانفرنسیں بے سود ہیں۔ اگر ان اسیروں کو نہ نکالا گیا تو وہ جیلوں میں مرجائیں گے۔ سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانا شروع کیا تھا اس موضوع کو زندہ رکھنے میں جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔جماعت اسلامی کی نظریاتی وابستگی ہے جس کی وجہ سے وہ یہ کام کررہے ہیں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیر اور پاکستان آپس میں جڑ ہوئے ہیں اور عوام کی بھی خواہش ہے کہ یہ ایک ریاست ہو۔تحریک حریت کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر پھر زندہ ہوا۔ ہماری بھی اس مسئلے کے ضمن میں اہم اور بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر جہاد کشمیر کا بیس کیمپ ہیں ۔ پاکستان اس مسئلے میں مداخلت کار نہیں بلکہ عالمی اداروں کے فیصلوں نے اسے باقاعدہ فریق کا درجہ دیا ہے۔ پاکستانی حکمران معلوم نہیں کیوں بزدلی کی چادر اوڑھے اس مسئلے سے دور بھاگتے ہیں۔ کشمیری حریت پسندوں کے حوصلے اللہ کے فضل سے بلند ہیں ۔ بھارت کے انتہا پسند اور متعصب ہندو اگرچہ اب تک کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتے رہے ہیں مگر بھارتی پارلیمنٹ اور فوجی حلقوں کے اندر بھی اب یہ صدائے بازگشت پوری دنیا سن رہی ہے کہ وادی کشمیر کو مزید غلامی کے چنگل میں قید رکھنا بھارت کے بس میں نہیں۔ شہیدوں اور غازیوں کا خون پسینہ انشاءاللہ رنگ لائے گا۔

 
					 
					 
					 
					 
					 
					
 
																		 
																		 
																		 
																		