آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ سے 7 پروازیں منسوخ اور 14 تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کی شارجہ سے پشاور جانے والی پروازیں پی کے 257 اور 258 بھی منسوخ کردی گئیں۔کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 326 جب کہ نجی ایئرلائن کی شارجہ سے لاہور جانے والی پرواز ایف ایل 503 بھی منسوخ کردی گئی۔جدہ اور استنبول سے کراچی جانے والی 3 پروازیں 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ملتان سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 293 ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
آپریشنل وجوہات ، 7 پروازیں منسوخ اور 14 تاخیر کا شکار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 81 Views
- 1 مہینہ ago