پاکستان خاص خبریں

آپریشن عزم استحکام کے سیاسی عزائم نہیں ، چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہو جائیگا ، خواجہ آصف

آپریشن عزم استحکام کے سیاسی عزائم نہیں ، چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہو جائیگا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے سیاسی عزائم نہیں، چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہو جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین جماعتیں ووٹ بینک محفوظ رکھنے کے لیے آپریشن کی مخالفت کر رہی ہیں، ووٹ بینک کے لیے نہیں ملک کے لیے اسٹینڈ لیں۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی، جے یو آئی اور اے این پی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تشویش ضرور دور کریں گے، آپریشن پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے سیاسی عزائم نہیں، مقصد دہشت گردی کی لہر ختم کرنا ہے، آپریشن کا فوکس بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہو گا۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے ایپکس کمیٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں کیا، صوبوں کو مالی مدد کرنا ہو گی، عدلیہ نے قومی سلامتی کی کوشش میں سپورٹ نہ کیا تو آپریشن موثر نہیں رہے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بسائے گئے شدت پسندوں کے گھر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں، دہشت گردوں کی واپسی تباہی لے کر آئی، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا تھا وزیرِ اعظم کے کہنے پر قدم اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے