پاکستان کھیل

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا تھا۔ جبکہ پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو یواے ای کے یوم وطنی کی تعطیلات میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے