پاکستان

احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جب کہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے کی، جس میں عدالت نے عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی یکم مارچ تک توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، مگر ان کے پرانے وارنٹ گرفتاری ابھی منسوخ نہیں ہوئے۔کیس میں ان کے بطور بے نامی دار کردار کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔ تفتیش کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے جائزہ رپورٹ جلد مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی نے احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔دریں اثنا احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri