پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ مخصوص فیصلے کرتے ہیں جن سے سیاست کی بوآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی جماعت مظلومیت کے نام پر سہولتیں مانگ کر خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابی ماحول کا فائدہ اٹھا کر اپنے جرائم کے احتساب سے بچ جائے، پی ٹی آئی نے جو 9 مئی کو واردات کی اگر اداروں کے لوگ اُس پر ریلیف دیں گے تو پھر آئین اور قانون کس کا دفاع کرے گا؟انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ سے ایک ایسا فیصلہ آیا جس نے پورے انتخابی عمل کو روکنے کی کوشش کی اور اب پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو نیچا دکھا رہا ہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عدلیہ میں ایسے عناصر موجود ہیں جو عدلیہ کے ذریعے مخصوص سیاسی ایجنڈے کی حمایت کرنا چاہتے ہوں تو یہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کے ساتھ بہت بڑا حادثہ ہوگا، کل کو انتہا پسند گروپ بھی کہیں گے کہ ہم بھی الیکشن کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی پشاور ہائی کورٹ کے بلے کا انتخابی نشان واپس پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کےاختیارات پرحملہ قرار دیا تھا۔
پاکستان
اداروں میں کچھ لوگ مخصوص فیصلے کرتے ہیں جس سے سیاست کی بوآتی ہے: احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- دسمبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 411 Views
- 12 مہینے ago