دنیا

اسرائیلی افواج نے چرچ ، سکول ،ہسپتال کچھ نہ چھوڑا ،چند گھنٹوں میں 35 فلسیطنی شہید ، 90 گرفتار

اسرائیلی افواج نے چرچ ، سکول ،ہسپتال کچھ نہ چھوڑا ،چند گھنٹوں میں 35 فلسیطنی شہید ، 90 گرفتار

ایک طرف اسرائیل جنگ بند ی کیلئے کوششیں کررہا ہے تو دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے ۔ گزشتہ رات جبالیہ ، خان یونس اور فح سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے اور چند گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینیوں کو شہید کردیاگیا ۔صہیونی فوج نے غزہ کے چرچ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسیحی ماں اور بیٹی مارے گئے۔شمالی غزہ میں بمباری سے مزید دو گھر تباہ ہوئے چودہ افراد شہید ہوگئے ۔سات اکتوبر سے اب تک 19 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان ہسپتال پر پھر دھاوا بولا نوے افراد کو گرفتا رکرلیا ۔اسرائیلی اسنا ئپرز نے فائرنگ کرکے ایک او رفلسطینی صحافی کو شہید کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیل قطر اور مصر کے درمیان غزہ میں نئی عارضی جنگ بند ی کیلئے بات چیت شرو ع ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے