قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہید ہو گئے۔ الشفاء اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 170 فلسطینیوں کو اسپتال کے صحن میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔غزہ کے علاوہ مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، طولکرم پر 15 گھنٹے مسلسل بمباری سے شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا جبکہ طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں گھر پر ڈرون حملے سے 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔مقبوضہ مغربے کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 بچوں سمیت 31 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، ایمبولینس میں جانے والے زخمی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اسرائیلی بلڈوزرز نے 70 سے زائد گھروں اور 80 دکانوں کو بھی مسمار کر دیا۔جبالیہ میں 12 رہائشی عمارتوں پر بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ خان یونس میں گھر پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہو گئے، 39 روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 500 سے متجاوز ہو چکی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
پاکستان
دنیا
اسرائیل کی طولکرم پر مسلسل 15 گھنٹے بمباری ، الشفاء اسپتال کے صحن میں 170 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 285 Views
- 2 سال ago
