پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آزادی تک آپ اپنی جستجو میں گامزن رہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بحثیت وزیر خارجہ میں نے ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا دفاع کیا، مجھے عملی سیاست میں 40 سال ہوگئے ہیں اور کوئی ملال نہیں ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ایسا اشتعال انگیزی کا بیان نہیں دیا جس پر مقدمے ہوں، مجھے یقین ہے ہماری جدوجہد اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی۔
پاکستان
اسلام آباد، شاہ محمود قریشی گرفتار
- by Daily Pakistan
- مئی 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 413 Views
- 2 سال ago