اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی10فور میں ہونے ورالے دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اسلام آباد دہشتگرد حملے کے کے ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ سہولت کاروں کو بھی پکڑ لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کرم ایجنسی سے چلے اورراولپنڈی میں قیام کیا اور پھر وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لئے اسلام آباد میں داخل ہوئے جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔واقعے کی تحقیقات میں ٹیکسی ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں نکلا وہ بے گناہ تھا۔دھماکے کے بعد اسلام آباد میں پندرہ روز کیلئے دفعہ144نافذ جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جس کے لئے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں اور شہریوں کو شناختی دستاویزات کے بعد ہی آمدورفت کی اجازت دی جارہی ہے۔
خاص خبریں
اسلام آباددھماکے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،وزیر داخلہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 644 Views
- 3 سال ago