پاکستان خاص خبریں

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل جاری ہے، صوبے کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواں اور آسمان پر چھائے کالے بادل برسے تو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔لاہور میں علی الصبح بارش کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ ایبٹ روڈ، مال روڈ، لکشمی چوک، انار کلی بازار، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، ساندہ، قرطبہ چوک، وارث روڈ ، اسلامپورہ و گردو نواح میں بادل برسے، بارش کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شکرگڑھ ، گجرات، کامونکی اور شیخوپورہ میں بادل جم کر برسے جبکہ ملکہ کوہسار مری بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے