اسلام آباد:کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی سمیت چار فارم ہاؤس کو سیل کردیا۔سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات پر متعدد مرتبہ جاری کئے گئے شوکاز نوٹسز پر عملدرآمدنہ کرنے اور سی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کیا گیا حکم ا متناعی خارج ہونے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظمسواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کے فارم ہاؤس اکہتر سمیت چا ر فارم ہاؤسز نمبر چونتیس،پینتیس اور تیرہ کو سیل کردیا جبکہ مجموعی طورپر70فارم ہاؤسز کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ چاروں فارم ہاؤسز کو غیرقانونی طورپر بیسمنٹ تعمیر کرنے اور شیڈز سمیت دیگر خلاف ورزیاں کر کے تعمیرات کرنے پر پچھلے چھ سالوں پر چار متبہ نوٹسز جاری کئے گئے لیکن فارم ہاؤسز کے مالکان نے قوانین پر عملدرآمد نہ کیا جس پر انہیں سولہ نومبر کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
پاکستان
اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کا فارم ہاؤس سیل
- by Daily Pakistan
- دسمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 951 Views
- 3 سال ago

