ملاوٹی دودھ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ جاری۔۔۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ میں کاروائی کرتے ہوئے 1700 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 13 دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ تلف کیے گئے دودھ کے نمونوں میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر 3 سپلائرز کو 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہے۔ خوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
دلچسپ اور عجیب
اسلام آباد ٹول پلازہ میں کاروائی کرتے ہوئے 1700 لٹر مضر صحت دودھ تلف
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 361 Views
- 2 سال ago