اسلام آباد کیپٹل پولیس کا شہریوں کی سہولیات کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس خدمت مراکزنے رواں سال 14,559شہریوں کو کریکٹرسرٹیفکیٹ کے اجراء کو یقینی بنایا ،شہری گاڑیوں کی ویریفکیشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات استفادہ حاصل کرنے کیلئے خدمت مرکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات تشریف لا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس شہریوں کی سہولیا ت کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، اسلام آباد کیپٹل پولیس کے خدمت مراکز نے رواں سال 14,559شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ تھانہ جات سے مکمل تصدیق کے بعد جاری کئے،پولیس خدمت مراکز کو کل 14,657 کریکٹر سرٹیفکیٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں ، باقی 98درخواستوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، شہری گاڑیوں کی ویریفکیشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی کی رپورٹ، جنرل پولیس ویر یفکیشن، اور دیگر سہولیات استفادہ حاصل کرنے کیلئے خدمت مرکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات تشریف لا سکتے ہیں،شہری کریکٹرسرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ کے ہمراہ آئیں، شناختی کارڈ پر اسلام آباد کا پتہ نہ ہونے کی صورت میں کرایہ داری معاہدہ یا اشٹام پیپر ساتھ لائیں،اگر شہری بیرون ملک قیام پذیر ہو تو وہ اپنے کسی قریبی رشتہ دار یا عزیر کو اتھارٹی لیٹر جاری کرسکتے ہیں جس پر گزیٹیڈافسر کے دستخط لازمی ہیں، شہری اتھارٹی لیٹر اسلام آباد کیپٹل پولیس کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اشٹام پیپر کا پرنٹ ، اصل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی اور درخواست گزار کی تصاویر بھی درکار ہوں گی،شہریوں کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز موبائل سہولت وین بھی کام کر رہی ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انکے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
اسلام آباد کیپٹل پولیس کا شہریوں کی سہولیات کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری
- by Daily Pakistan
- نومبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 975 Views
- 3 سال ago