اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد کے وکلاء نے غیر مشروط معافی مانگ لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کو تنبیہ کی کہ آپ مستقبل میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کریں گے۔وگرنا کارروائی بحال ہوجائے گی اور آئندہ ان وکلاء کے خلاف کوئی ایسی شکایت آئی تو بھی کاروائی بحال ہوجائے گی کیونکہ آپ نے عدالت کو مستقبل میں اچھا رویہ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اس حورالے سے عدالت تحریری آرڈر پاس کر کے گی توہین عدالت کیس میں جو وکلاء پیش نہیں ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
خاص خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس:وکلاء نے غیر مشروط معافی مانگ لی
- by Daily Pakistan
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 776 Views
- 2 سال ago