پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو پرکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔پی سی بی حکام کے مطابق کولن منرو نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد اسٹمپس پر بلا مارا تھا جو کہ عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔ جس پر میچ کے بعد امپائرز نے رپورٹ میچ ریفری کو بھیجی تھی.اس پرانہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔اس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ کو قبول کرلیا۔
کھیل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر پر جرمانہ عائد
- by Daily Pakistan
- مارچ 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 819 Views
- 2 سال ago