اسلام آباد میں 8 سال قبل کچہری خودکش حملوں میں نامزد 5 ملزمان کو بری کردیا گیا۔دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پانچوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر مقدمے سے بری کرنے حکم دیا، کیس کا فیصلہ جج طاہر محمود نے سنایا۔3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں دو خودکش حملے کیے گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص تفتیش کی بناء پر ملزمان کو بری کیا گیا، استغاثہ نے ملزمان پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا جو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بری ہونیوالوں میں جان محمد، عبدالغفار، قمر زمان، بسم اللہ جان اور جمروز شامل ہیں۔ اسلام آباد کی ضلع کچہری میں خودکش حملہ اور فائرنگ، جج سمیت 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی واضح رہے کہ اسلام آباد میں 8 سال قبل کچہری کے دوران خودکش بم حملوں کے نتیجے میں جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں ایس ایچ او خالد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
اسلام آباد:8سال قبل کچہری خودکش حملوں میں نامزد 5 ملزمان کو بری کردیا گیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 559 Views
- 1 سال ago